• news

موجودہ سسٹم کے تحت انتخابات کرائے گئے تو ملک میں انارکی پھیلے گی: ممتاز حسین نیازی

لاہور (پ ر) پاکستان غرباءپارٹی کے چیئر مین ممتاز حسین نیازی نے ایک نجی تقریب میں کہا کہ موجودہ سسٹم کے تحت انتخابات کرانا ملک میں انارکی پھیلانے کے مترادف ہے۔ اربوں روپے خرچ کرکے مہنگی پارلیمنٹ وجود میں آئے گی جس سے ملک و قوم کو کوئی فائدہ نہ ہو گا۔ پونے پانچ برسوں میں حکومت نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا جبکہ حزب اختلاف کی جماعتوں پر سوالیہ نشان بنے۔

ای پیپر-دی نیشن