• news

ق لیگ حلقہ 143 کے زیر اہتمام چودھری شجاعت حسین کی سالگرہ پر تقریب

لاہور(خبر نگار) ق لیگ پی پی 143 لاہور کے زیر اہتمام سینئر نائب صدر وسیم رومی کی قیادت میں چودھری شجاعت حسین کی سالگرہ کی خوشی میں مسلم لیگ ہاﺅس میں کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی۔جس میں عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وسیم رومی نے کہا کہ ق لیگ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الہٰی کی قیادت میں متحد و مستحکم ہے۔

ای پیپر-دی نیشن