کسی کو جمہوریت کے نام پر اسلامی حدود پامال نہیں کرنے دینگے: مولانا راغب نعیمی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمہوری نظام کے نام پر اسلام کی حدود کی پامالی کسی صورت نہیں کرنے دی جائے گی، آئین کی شق 62 اور 63 کی رو کے مطابق امیدواروں کا چناﺅ نظام مصطفی کے نفاذ میں سنگ میل ثابت ہوگا کیونکہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں نظام مصطفی کے نفاذ سے ہی تمام مسائل حل ہوں گے۔ یہ بات جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ مولانا راغب حسین نعیمی نے خطبہ جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ مافیا سے چھٹکارا وقت کی ضرورت ہے جو امیدوار اسلام کے ساتھ مخلوص نہیں، ان کو الیکشن میں ووٹ دینا درست نہیں ہے۔