کشمیر کی آزادی کیلئے حقیقی جہاد کی ضرورت ہے: علامہ رضائے مصطفی نقشبندی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحفظ ناموس رسالت محاذ کے صدر علامہ رضائے مصطفی نقشبندی نے کہا ہے کہ آزادی کشمیر کے لئے حقیقی جہاد کی ضرورت ہے، اب وقت آگیا ہے کہ اہلسنّت آزادی کشمیر کے لئے میدان عمل میں نکلیں کیونکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور شہ رگ کے بغیر جسم کا مکمل ہونا ناممکن ہے۔ یہ بات علامہ رضائے مصطفی نقشبندی نے 5 فروری یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔