رحمٰن ملک دہشتگردی روکنے کی صلاحیت نہیں رکھتے: ساجد میر
لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ رحمان ملک ممکنہ دہشت گردی کی معلومات رکھتے ہیں اسے روکنے کی صلاحیت نہیں۔کراچی میں علماءکو چن چن کر قتل کیا جارہا ہے، بعض قوتیں لسانی اور فرقہ وارانہ بنیادوں پر فسادات کروانا چاہتی ہیں۔ جامعہ ابراہیمیہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر حکمران مقررہ وقت کے اندر انتخابات کے انعقاد اور جمہوریت کی عملداری کا کریڈٹ لینا چاہتے ہیں تو انہیں نئے صوبوں کی تشکیل کا مسئلہ آنیوالی اسمبلیوں پر چھوڑ دینا چاہئے۔