خیبر ایجنسی: کامیاب مذاکرات کے بعد نیٹو فورسز کو رسد کی سپلائی بحال
خیبر ایجنسی (نوائے وقت رپورٹ) نیٹو سپلائی کمپنی مالکان اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے۔ ترجمان آل پاکستان ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن اسرار شیروانی کے مطابق ٹرانسپورٹرز نذے ہڑتال ختم کر دی۔ نیٹو فورسز کو رسد کی فراہمی ایک ماہ بعد بحال کر دی گئی۔ نیٹو سپلائی کمپنی مالکان نے ٹرانسپورٹرز کے تمام مطالبات مان لئے۔ کمپنی مالکان ٹرانسپورٹرز کو لائف انشورنس، ٹرانسپورٹ انشورنش اور افغانستان کا کرایہ بڑھانے پر آمادہ ہو گئے۔