گورنر راج کی مخالفت: حکومت کا 6 فروری کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس نہ بلانے کا فیصلہ
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) حکومت نے 6 فروری کو پارلیمنٹ کا مجوزہ مشترکہ اجلاس نہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ معتبر ذرائع کے مطابق یہ اجلاس بلوچستان میں گورنر راج کی توثیق کے لئے بلایا جارہا تھا لیکن جمعیت علمائے اسلام‘ اے این پی‘ بی این پی اور مسلم لیگ (ن) کی طرف سے گورنر راج کی مخالفت کے باعث یہ اجلاس ملتوی کردیا گیا۔ مزید برآں وفاقی وزیر خورشید شاہ نے اجلاس ملتوی ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔