سانحہ بلدیہ ٹاﺅن کیس، قتل کی دفعات نکالنے پر جج کی سماعت سے انکار
کراچی(نوائے وقت نیوز) سانحہ بلدیہ ٹاو¿ن کا فیکٹری مالکان کے خلاف قتل کی دفعات نکال کر پیش کیا جانے والا عبوری چالان عدالت نے مسترد کردیاجبکہ سماعت کرنے والے جج نے کیس سننے سے انکار کردیا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ عبداللہ چنہ کی عدالت میں سانحہ بلدیہ ٹاو¿ن کیس کی سماعت شروع ہوئی تو سپیشل پبلک پراسیکیوٹر شازیہ نے موقف اختیار کیا کہ تفتیشی افسر نے پبلک پراسیکیوٹر کی جانچ پڑتال کے بغیر عبوری چالان عدالت میں پیش کیا ہے جو سیکشن 9 کی خلاف ورزی ہے۔وکیل سرکار کا موقف تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق حتمی چالان کے بعد مقدمے سے قتل کی دفعہ تبدیل نہیں کی جاسکتی جس پر فاضل جج نے ریمارکس دئیے کہ پولیس کو مقدمے کے فیصلے تک دوبارہ تفتیش کا اختیار حاصل ہے تاہم آپ لوگ تیاری کرکے آئیں تاکہ آئندہ سماعت پر پولیس کے اس عبوری چالان پر دلائل دے سکیں اور عدالت کو آگاہ کریں کہ اس موقع پر مقدمے سے قتل کی دفعہ ختم ہوسکتی ہے یا نہیں۔دوسری جانب فاضل جج نے ایک ریفرینس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ شاہنواز طارق کو ارسال کرتے ہوئے مقدمہ چلانے سے معذرت کرلی ہے اور استدعا کی ہے کہ یا تو وہ مقدمے کی سماعت خود کریں یا مقدمہ کسی اور جج کی عدالت میں منتقل کردیا جائے۔