فیروز والا: ہوٹلوں اور سٹالوں پر غیر معیاری اور مضر صحت کھانے کی فروخت‘ حکام خاموش
فیروز والا (نامہ نگار) شاہدرہ پیپلز کالونی تھانہ فیروز والا اور تحصیل فیروزوالا نے اکثر ہوٹلوں اور سٹالوں پر غیر معیاری اور مضر صحت کھانے فروخت ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے عوام میں خطرناک بیماریاں پھیل رہی ہیں لیکن متعلقہ حکام نے چپ سادہ رکھی ہے۔ ایک سروے کے مطابق شاہدرہ اور فیروز والا کے اکثر ہوٹلوں اور سٹالوں پر فروخت ہونے والی اشیاءاور کھانے کی تیاری میں ناقص گھی‘ تیل اور مصالحے استعمال کئے جاتے ہیں۔ حفظان صحت اور صفائی کا خیال بھی نہیں رکھا جاتا۔ خان پور‘ کوٹ عبدالمالک‘ رانا ٹا¶ن‘ کالا شاہ کاکو‘ شاہدرہ‘ شرقپور شریف اور مریدکے کے اکثر ہوٹلوں پر ناقص اشیاءاور کھانے ملاوٹ شدہ فروخت کئے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق محکمہ صحت کے افسران ہوٹل مالکان سے منتھلی وصول کرکے خاموش بیٹھے ہیں۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ناقص کھانوں کی فروخت کا سلسلہ فوری بند کرایا جائے اور ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔