• news
  • image

تحریک انصاف اقتدار میں آکر ملکی دولت لوٹنے والوں کا احتساب کرےگی : عبدالکریم کلواڑ

لاہور (پ ر) تحریک انصا ف کے رہنما عبدالکریم کلواڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اقتدار میں آکر ملکی دولت لوٹنے والوں سے پائی پائی کا حساب لے گی موجودہ حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا‘ اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ بیروزگاری‘ مہنگائی سے تنگ عوام خود کشیوں پر مجبور ہیں۔ کرپٹ حکمرانوں کو سوائے اپنی تجوریاں بھرنے کے اور کوئی فکر نہیں۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن