• news

احمر حسین چیمہ بلامقابلہ وائس چیئرمین، طاہر نصراللہ چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل منتخب

لاہور (وقائع نگار خصوصی) پنجاب بار کونسل کے جنرل ہاﺅس نے احمر حسین چیمہ ایڈووکیٹ کو بلامقابلہ وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل اور طاہر نصراللہ وڑائچ کو بلامقابلہ چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل منتخب کر لیا۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اشتر اوصاف علی کی صدارت جنرل ہاﺅس اجلاس ہوا جس میں ملک غلام عباس نسوانہ اور رانا آصف سعید کے علاوہ پنجاب سے 75 ممبران پنجاب بار کونسل نے شرکت کی۔ اجلاس کی خاص بات یہ تھی کہ نومنتخب وائس چیئرمین اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی کو حزبِ اقتدار اور حزبِ اختلاف دونوں گروپوں کی طرف سے متفقہ طور پر نامزد کیا گیا تھا۔ منتخب وائس چیئرمین اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی نے ممبران پنجاب بار کونسل اور وکلا سے خطاب کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ان پر اعتماد کرتے ہوئے انہیں کامیاب کروایا۔ 

ای پیپر-دی نیشن