ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کا پاکستان سٹیل ملز کے ٹینڈر میں شرکت سے انکار
اسلام آباد(آن لائن) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے 7 فروری کو پاکستان سٹیل ملز کی جانب سے کھولے جانے والے ٹینڈر میں شریک ہونے سے انکار کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سٹیل ملز نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کو ٹینڈر کھولنے کی تقریب میں بطور مبصر شریک ہونے کی درخواست کی تھی۔ 23 اگست 2010ءکی مفاہمتی یادداشت کے تحت پاکستان سٹیل ملز کی جانب سے ایک کروڑ روپے سے زائد خریداری اور فروختگی ٹینڈرز میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل بطور مبصر شریک ہوگا جبکہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ پاکستان سٹیل ملز نے مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی ہے۔ لہٰذا پاکستان سٹیل ملز کے کسی ٹینڈر میں شرکت نہیں کی جائے گی۔