• news

انتخابات ملتوی کرنے کی کوشش کی گئی تو پوری قوم سڑکوں پر لے آئیں گے: منور حسن

لاہور (سٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سےد منور حسن نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات مےں نوجوانوں کو متحرک کرنے مےں اسلامی جمعےت طلبہ کو کلےدی کردار ادا کرنا ہو گا۔ عوام جماعت اسلامی کو اقتدار مےں دےکھنا چاہتے ہےں۔ جمہورےت کو پٹڑی سے اُتارنے اور انتخابات کو کسی بھی بہانے ملتوی کرنے کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرےنگے۔ ایسی کوئی کوشش سامنے آئی تو پوری قوم کو سڑکوں پر لے آئےںگے۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے المرکز اسلامی پشاور مےں اسلامی جمعےت طلبہ پاکستان کے سالانہ اجتماع کے دوسرے روز خطاب کرتے ہوئے کےا۔ سےد منور حسن نے کہا کہ جماعت اسلامی نے دےگر سےاسی جماعتوں سے سےٹ ٹو سےٹ اےڈجسٹمنٹ کے لئے مذاکرات کا اختےار صوبوں کو دے دےا ہے، انہےں ہداےت کی گئی ہے کہ وہ دےگر جماعتوں کے ساتھ گفت و شنےد کر کے رپورٹ جلد مرکز جماعت کو دےں۔ حقےقی تبدےلی دراصل سوچ و فکر کی تبدےلی کا نام ہے، جماعت اسلامی ےہی تبدےلی لانا چاہتی ہے۔ اس کے لئے نوجوانوں کا کردار اہم ہو گا۔ ملک کو افراتفری اور انارکی سے بچانے کے لئے آزاد الےکشن کمشن کی زےر نگرانی بروقت اور شفاف انتخابات ازحد ضروری ہےں۔ انتخابات نہ ہونے سے مصنوعی قےادت جنم لےتی اور قبروں سے اےسے مردے کفن پھاڑ کر بولتے ہےں جن کا عوام کے ساتھ کوئی تعلق نہےں ہوتا۔ اسلامی دنےا مےں تبدےلی کی لہر چل پڑی ہے، اب پاکستان کی باری ہے۔ عوام ووٹ کی پرچی کے ذرےعے عظےم الشان تبدےلی لا سکتے ہےں۔ ملک کو بدامنی، کرپشن، دہشت گردی اور انارکی کی طرف دھکےلنے والے کبھی بھی امن نہےں لا سکتے۔ ووٹ کی عمر 18 سال ہونے کیوجہ سے آئندہ انتخابات مےں نوجوان انتہائی اہم کردار ادا کرےنگے۔ جماعت اسلامی کی گو امرےکہ گو تحرےک کامےابی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ اسلام ہی دنےا مےں امن و انصاف کی ضمانت دے سکتا ہے۔ بعدازاں مےڈےا سے گفتگو کرتے ہوئے سےد منور حسن نے کہا کہ پےپلز پارٹی کے سینےٹر رضا ربانی کی طرف سے صرف ےہ کہہ دےنا کافی نہےں کہ جمہورےت کی بساط لپےٹنے اور آئندہ تےن سال کے لئے کوئی عبوری حکومت قائم کرنے کی سازش ہو رہی ہے۔ رضا ربانی کو بتانا چاہئے کہ کون سی قوتےں ملک کو جمہورےت کی پٹڑی سے اتارنے کی سازش کر رہی ہےں۔ دریں اثناءجماعت اسلامی خےبر پی کے نے آئندہ انتخابات مےں دوسری جماعتوں سے سےٹ ٹو سےٹ اےڈجسٹمنٹ کے لئے صوبائی امےر پروفےسر محمد ابراہےم خان کی سربراہی مےں چار رکنی کمےٹی قائم کر دی ہے۔ کمےٹی کے دےگر ممبران مےں شبےر احمد خان، ڈاکٹر محمد اقبال خلےل اور مشتاق احمد خان شامل ہےں۔ ےہ فےصلہ ہفتہ کو جماعت اسلامی کے صوبائی ذمہ داران کے حےات آباد پشاور مےں منعقدہ اےک خصوصی اجلاس مےں کےا گےا جس کی صدارت صوبائی امےر پروفےسر محمدا براہےم خان نے کی۔

ای پیپر-دی نیشن