• news

پیپلزپارٹی کے ایم پی اے فیاض وڑائچ پاکستان عوامی تحریک میں شامل

لاہور/ بوریوالا ( سٹاف رپورٹر/ نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی فیاض وڑائچ نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری سے ملاقات کی اور ملاقات میں پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت کا اعلان کیا۔چودھری فیاض احمد وڑائچ گجرات سے سابق ایم پی اے چودھری ریاض احمد وڑائچ کے بڑے صاحبزادے ہیں وہ سیاست میں آنے سے قبل نائب تحصیلدار کے عہدے پر فائز رہے اور2008ءکے انتخابات میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر حلقہ پی پی 232 سے ممبر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے اور بطور ممبر پنجاب اسمبلی اپنے حلقہ میں کروڑوں روپے منصوبے بھی مکمل کروائے۔ چودھری فیاض احمد وڑائچ کچھ عرصہ خرابی صحت کے باعث سیاست سے لاتعلق بھی رہے اور پھر سے صحت یاب ہو گئے، مذہبی معاملات میں دلچسپی لینا شروع کردی صوم وصلوة کے پابند ہوگئے جبکہ پیپلز پارٹی کی پالیسیوں کو تنقید کا نشابہ بنائے ہوئے پارٹی سے اصولی اختلافات پیدا ہوگئے اور بالآخر انہوں نے اپنے اصولی اختلافات کو بنیاد بنا کر پیپلز پارٹی کو خیرباد کہہ کراپنی اپنی اسمبلی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے دیا۔

ای پیپر-دی نیشن