یوم یکجہتی کشمیر بھرپورانداز میں منانے کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی
اسلام آباد (اے پی پی) کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منانے کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ آزاد جموں و کشمیر کو نسل اور قانون ساز اسمبلی کے مشترکہ اجلاس سے صدر یا وزیراعظم پاکستان کا خطاب متوقع ہے۔ اس روز ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی۔