افغانستان نے پاکستان کے ساتھ تجارت معطل کردی‘ 100 ٹرک چمن سے واپس بھجوا دیئے
چمن (نوائے وقت نیوز) کراچی میں کئی ہفتوں سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے کنٹینرز روکے جانے پر افغان حکام نے چمن بارڈر پر پاکستان، افغانستان تجارت معطل کر دی۔ چمن چیمبر آف کامرس کے مطابق وسط ایشیائی ممالک سامان لے جانے والے پاکستان کے 100سے زائد ٹرکوں کو افغان حکام نے چمن بارڈر سے واپس کر دیا۔ پاکستان نے بھی افغانستان برآمد معطل کر دی۔ ٹرکوں میں لدے پھل، سبزیاں اور دیگر اجناس خراب ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ افغان کسٹم حکام کے مطابق پاکستان سے تجارت میں مشکلات کے باعث افغان تاجروں کو ایران اور ترکی کے راستے اپنی اشیاءکی ترسیل کا مشورہ دیا ہے۔