لندن : رحمن ملک کی رہائشگاہ کے باہر ٹارگٹ کلنگ کیخلاف مظاہرہ ۔۔۔ ملک توڑنے کی عالمی سازشیں ہو رہی ہیں : وزیرداخلہ
لندن (آئی این پی+نوائے وقت رپورٹ) لندن میں وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک کی رہائش گاہ کے باہر ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کے خلاف سینکڑوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی پولیس کے منع کرنے کے باوجود رحمن ملک مظاہرین کے درمیان پہنچ گئے اور ان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں شیعہ سنی کا کوئی جھگڑا نہیں۔ پاکستان کو توڑنے کی عالمی سازش کی جا رہی ہے جسے ہم سب کو مل کر ناکام بنانا ہو گا۔ رحمن ملک نے مظاہرین کو یقین دلایا کہ پاکستان میں سب کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ دریں اثناءنجی ٹی وی کے مطابق رحمن ملک نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کا 4 سال کیلئے نگران سیٹ اپ کا مطالبہ غیر آئینی ہے۔ ایم کیو ایم سے اچھے تعلقات ہیں، رابطہ کمیٹی کے امکان سے ملاقات میں امن و امان پر بات ہوئی۔ الطاف حسین کی صحت ٹھیک نہیں اس لئے ملاقات نہیں ہوسکی۔ احتساب کے نام پر ماضی میں غیر جمہوری قوتوں نے کام کیا۔رابطہ کمیٹی سے ملاقات کے بعد رحمٰن ملک کا کہنا تھا کہ متحدہ اپنے تحفظات میں حق پر ہے ان پر صدر سے بات کروں گا۔