• news

طاہر القادری دفاعی اداروں کو بدنام کر رہے ہیں، نوٹس لینا چاہیے: پرویز رشید

لاہور (خبر نگار) مسلم لیگ (ن) کے ترجمان سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ طاہر القادری پاکستان کے دفاعی اداروں کو بدنام کر رہے ہیں۔ ان کی ان حرکتوں کا نوٹس لینا چاہیے۔ نوائے وقت سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طاہر القادری کا یہ بیان کہ 5 منٹ مزید دھرنا ختم نہ کرتے تو مارشل لاءلگ جاتا۔ پاکستان کے دفاعی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش ہے۔ طاہر القادری بیرونی دنیا کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ دفاعی ادارے آئین کا احترام نہیں کرتے جبکہ دفاعی ادارے آئین ی کا احترام کرتے ہیں اور ان میں جمہوریت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لئے مثبت سوچ پائی جاتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن