جام یوسف لسبیلہ میں سپرد خاکنوازشریف‘ ظفرالحق اور دیگر کا اظہار تعزیت
کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان کے سابق وزیر اعلیٰ، وفاقی وزیر نجکاری، بلوچستان ق لیگ کے صوبائی صدر اور جام آف لسبیلہ میر جام یوسف کو ان کے آبائی قبرستان ضلع لسبیلہ میںانکے والد جام میر غلام قادر مرحوم کے پہلو میں سپردخاک کردیا گیا۔ جنازے میں ق لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور سینیٹر سید مشاہد حسین شاہ ،جام یوسف کے صاحبزادے میر جام کمال ،داماد اور رکن صوبائی اسمبلی پیر عبدالقادر گیلانی ،وزیر اعظم کے مشیر میر نصیر مینگل، قبائلی عمائدین ،سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد ،جام قبیلے سے ہزاروں کی تعداد میں افراد نے نماز جنازے میں شرکت کی۔مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف، چیئرمین سینیٹر راجہ ظفرالحق، مرکزی سیکرٹری جنرل اقبال ظفر جھگڑا اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مشاہداللہ خان نے رکن قومی اسمبلی جام ےوسف کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔ مرحوم کے اہلخانہ کے نام اپنے پیغام میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں نے جام ےوسف کے لئے درجات کی بلندی اور مغفرت کی دعا کی۔