• news

پاکستان کی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دینگے‘ فوج کنٹرول لائن عبور نہ کرے: بھارتی حکومت

سرینگر (آئی این پی) بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں تعینات اپنے فوجی اہلکاروں کو حکم دیا ہے کہ وہ کسی حالت میں بھی لائن آف کنٹرول عبور کرنے کی کوشش نہ کریں۔ برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کو کنٹرول لائن کا ہر حال میں احترام کرنے کا واضح حکم دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں پاکستانی فوجیوں پر کنٹرول لائن پر بھارتی فوجیوں کو قتل کرکے لاشیں مسخ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس اقدام سے بھارتی فوج میں سخت اشتعال پایا جاتا ہے لیکن اس کے باوجو د انہیں فوج کے ڈسپلن کا پابند رہنے کا حکم دیا گیا ہے کیونکہ بھارت صورت حال کو مزید کشیدہ کرنے سے گریز کرنا چاہتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی طرف سے کسی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا لیکن کنٹرول لائن کا تقدس بہرصورت پامال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق کارگل کی لڑائی کے موقع پر بھی بھارتی فوج چاہتی تو کنٹرول لائن پار کرکے پاکستانی فوج پر حملہ کر سکتی تھی لیکن اس نے ایسا نہیں کیا۔

ای پیپر-دی نیشن