• news

قومی گالف ٹیم آج بنگلہ دیش روانہ ہو گی

اسلام آباد (اے پی پی) قومی گالف ٹیم نیشنل گالف چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے آج بنگلہ دیش روانہ ہوگی۔ پاکستان گالف فیڈریشن کے سیکرٹری تیمور حسن ، امین نے بتایا کہ نیشنل گالف چیمپئن شپ 6سے 9فروری تک بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں متعدد ہوگی۔ جس میں 2مرد اور 2خواتین کھلاڑی حصہ لیں گی۔ مردوں میں وسیم رانا اور محمد غضنفر جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں عزالہ اور نقشمیہ شامل ہیں جبکہ بریگیڈیر راﺅ بطور منیجر ٹیم کے ہمراہ ہونگے ۔ سیکرٹری کے کہا کہ ایونٹ کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں کر منتخب کیا گیا ہے اور وہ توقع رکھتے ہیں ہیں کہ قومی ٹیم چیمپئن شپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے کامیابی حاصل کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن