ڈیوس کپ : پاکستان سری لنکا کو ہرا کر اگلے مرحلے میں پہنچ گیا
لاہور (سپورٹس رپورٹر) ڈیوس کپ ایشیا اوشیانا گروپ ٹو میں پاکستان نے سری لنکا کو 3-2 سے مات دیکر دوسرے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق نے فیصلہ کن سنگل میچ میں میزبان سری لنکن کھلاڑی کو شکست دیکر قومی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ گذشتہ روز کھیلے جانے والے ریورس سنگلز کے پہلے مقابلے میں پاکستان کے عقیل خان کو سری لنکا کے گوڈا مانانا کے ہاتھوں 6-4 ،6-3 اور 6-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جس سے مقابلہ دو سو سے برابر ہو گیا۔ پانچویں اور فیصلہ کن سنگل میچ میں پاکستان کے اعصام الحق نے تھانگاراجہا کے خلاف 2-6، 6-3، 3-6 اور 3-6 سے کامیابی حاصل کر کے پاکستان کو اگلے مرحلے تک رسائی دلا دی جہاں پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے اپریل میں ہو گا۔