• news

پاکستان میں ایک لاکھ نئے ایتھلیٹ متعارف کرانے کا معاہدہ

لاہور (این این آئی) پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن نے انٹرنیشنل ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے ساتھ نئے ٹیلنٹ کو متعارف کرانے کے ایک معاہدہ پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت آئندہ پانچ برسوں میں ایک لاکھ ایتھلیٹ تیار کئے جائیں گے۔ پاکستان ایتھلیٹکس کے صدر میجر جنرل(ر) محمد اکرم ساہی کے مطابق ٹارگٹ کے حصول کیلئے گراس روٹ لیول کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں کو بھی فوکس کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ آزاد جموں کشمیر اور فاٹا ، گلگت بلتستان کو الحاق ملنے سے اس ٹارگٹ کے حصول میں بھی مدد ملے گی۔

ای پیپر-دی نیشن