دنیا میں سب سے زیادہ اموات کینسر سے ہوتی ہیں: فہمیدہ مرزا
اسلام آباد(اے پی اے ) سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں سب سے زیادہ اموات کینسر کے باعث ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں شرح اموات کی ایک بڑی وجہ کینسر ہے اور 70 فیصد سے زائد اموات ترقی پذیر ممالک میں واقع ہوتی ہیں ۔ عالمی یوم کینسر کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یوم کینسر منانے کا مقصد لوگوں میں موذی بیماری اور اس سے بچاﺅ کے بارے میں آگہی اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے این جی اوز سے اپیل کی کہ وہ لوگوں کو مرض کی تشخیص ہونے کے بعد جلد علاج اور ادویات کے استعمال کی طرف راغب کرنے کیلئے اقدامات کریں۔