بلوچستان میں گورنر راج غیر آئینی ہے، بھرپور مخالفت کرینگے: فضل الرحمن
اسلام آباد (این این آئی) جمعیت علماءاسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ بلوچستان میں گورنر راج کی توثیق کے خلاف بھرپور مزاحمت کرینگے۔ جے یو آئی عوامی امنگوں کی ترجمان بن چکی ہے۔ پارٹی عام انتخابات میں حیران کن کار کر دگی کا مظاہرہ کریگی ۔ ایک انٹرویو میں مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ جے یو آئی(ف)اس وقت عوامی امنگوںکی ترجمان بن چکی ہے اور جے یو آئی آئندہ انتخابات میں حیران کن کارکردگی کامظاہرہ کرے گی۔ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ بلوچستان میں گورنر راج غیر آئینی اقدام ہے جس کی توثیق کی بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔ فضل الرحمن نے کہا کہ جے یو آئی(ف)الیکشن کمشن کے باہر مسلم لیگ (ن) کے دھرنے کی مشروط حمایت کریگی۔