کراچی کی ووٹرز لسٹوں میں بڑے گھپلے ہیں‘ نئی حلقہ بندیاں کرنا ہونگی: جلال شاہ
نواب شاہ (نامہ نگار)سندھ بچاﺅ کمیٹی کے کنوینر سید جلال محمود شاہ نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سندھ کو تقسیم ہونے نہیں دینگے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں علی بابا اور چالیس چوروں کی حکومت ہے ان کو شکست دے کر بھگانا ہے۔ کراچی کی ووٹرز لسٹوں میں بڑے گھپلے ہیں انہیں درست کرنا پڑے گا اور ازسرنو حلقہ بندیاں کرنی ہونگی۔ ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ دوہرے بلدیاتی نظام کے خاتمے کےلئے علی رضا خاصخیلی‘ شہادت جروار اور مالک نوحانی نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ ماروی راشدی ،ڈاکٹر خالد محمود سومرو نے بھی خطاب کیا۔