• news

اتحادی حکمرانوں کی شکست عوام پر فرض ہے: صائمہ شہزادی


لاہور (خبر نگار) مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین پنجاب کی رہنما صائمہ شہزادی خان نے کہا ہے کہ اتحادی حکمرانوںکی شکست عوام کا فرض اور ان پر قرض ہے۔ مسلسل بدنامی اور ناکامی کے باوجود حکمران اتحاد کی فطرت نہیں بدلی۔ پنجاب کے سوا باقی پورے ملک میں پچھلے پانچ برس سے عوام کے بنیادی حقوق سلب ہیں۔ کشکول بردار زرداری ٹولے نے ایٹمی پاکستان کے غیورعوام کو بھکاری بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ قومی معیشت کی کریش لینڈنگ حکمرانوں کی بدترین کرپشن کانتیجہ ہے، ان کے ہوتے ہوئے یہ کبھی ٹیک آف کی پوزیشن پرنہیں آئے گی۔ عدلیہ کے حوالے سے حکمرانوں کا خبث باطن پوری طرح بے نقاب ہوگیا ہے۔ حکمران یاد رکھیں عدلیہ کے حالیہ فیصلے پربراہ راست اور اشتعال انگیز تنقید سے مضطرب عوام کا پیمانہ صبر کسی وقت بھی لبریز ہو سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن