پیپلزپارٹی کی مفاہمتی سیاست کو کمزوری نہ سمجھا جائے: فائزہ ملک
لاہور (خبر نگار) پیپلزپارٹی شعبہ خواتین لاہور کی صدر فائزہ ملک نے کہا ہے کہ تمام اداروں کو اپنی آئینی حدود میں رہنا چاہئے ورنہ ملک اور جمہوریت کو نقصان ہوگا، پیپلزپارٹی کو ہر دور میں انتقام کا نشانہ بنایا گیا مگر کوئی ہماری مفاہمتی سیاست کو کمزوری نہ سمجھے، مسلم لیگ (ن) اور ان کے حواری جتنی مرضی سازشیں کر لیں، جنوبی پنجاب اور بہاولپور کے عوام کو پیپلزپارٹی ان کا حق ضرور دے گی اور نیا صوبہ ہر صورت بنے گا، پیپلزپارٹی چور دروازے سے کبھی اقتدار میں نہیں آئی، آئندہ انتخابات میں بھی عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آئیں گے۔ اس موقع پر بشریٰ ملک، تسنیم چودھری، شبنم بیگم، فردوس بیگم اور دیگر بھی موجود تھیں۔