• news

پاکستان کی بقاءاور سالمیت کیلئے جمہوریت کا تسلسل ضروری ہے: عائشہ گوہر


لاہور (خبر نگار) پیپلزپارٹی لاہور کی ایگزیکٹو کمیٹی کی رکن عائشہ گوہر نے کہا ہے کہ پاکستان کی بقاءاور سالمیت کے تحفظ کیلئے جمہوریت کا قائم رہنا بہت ضروری ہے، جمہوریت کے خلاف سازشیں کرنے والے ملک اور عوام دشمن ہیں، ملک میں جمہوریت ڈی ریل ہوئی تو صرف پیپلزپارٹی ہی نہیں تمام سیاسی پارٹیوں اور ملک کیلئے تباہ کن ہوگا۔ پیپلزپارٹی کی تاریخ گواہ ہے کہ ذوالفقار بھٹو اور بینظیر بھٹو نے ملک میں جمہوریت کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے مگر جمہوریت اور عوام کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) سمیت پیپلزپارٹی مخالفین حکومت پر تنقید کا موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔

ای پیپر-دی نیشن