مشیر کھیل سندھ ڈاکٹر محمد علی شاہ طویل علالت کے بعد امریکہ میں انتقال کر گئے
ہوسٹن (وقت نیوز) مشیر کھیل سندھ ڈاکٹر محمد علی شاہ طویل علالت کے بعد 67 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ ہوسٹن کے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ وہ کینسر کے مریض تھے۔ وہ 2008ءمیں ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر پی ایس 103 سے رکن صوبائی اسمبلی بنے۔ دوہری شہریت کے باعث اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا جس کے بعد انہیں وزیر اعلیٰ سندھ کا مشیر نامزد کیا گیا۔ ڈاکٹر محمد علی شاہ کو تمغہ¿ حسن کارکردگی، تمغہ بسالت اور متعدد اعزازات سے نوازا گیا۔ وہ بھارت کے شہر بریلی میں پیدا ہوئے۔ اپنے ڈاکٹر سے انہوں نے آخری گفتگو میں کہا ”نو رسک نو گیم“ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ انہیں کیموتھراپی کے دوران دل کا دورہ پڑا۔ وہ آرتھوپیڈک سرجن تھے۔