• news

انقلاب مارچ 15 فروری کو گوجرانوالہ سے شروع ہوگا‘ عوام 77ءکی تحریک بھول جائیں گے : طاہرالقادری

لاہور (خصوصی نامہ نگار) منہاج القر آن کے سر براہ ڈاکٹر طاہر القادری نے 15 فروری سے ملک گےر ”انقلاب مارچ“ کےلئے 6 شہروں مےں جلسوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئےن اور قانون کے مطابق الےکشن کمشن کی تحلےل کےلئے سپر ےم کورٹ جا رہے ہےں ‘ہم نے چوڑےاں پہن رکھی ہےں اور نہ ہی چولہے پر ہاطنڈی پکانےوالے ہےں،کسی مائی کے لال مےں جرا¿ت نہےں کہ وہ انتخابی اصلاحات کے معاہدہ پر عمل نہ کرے‘ ہم ملک میں مارشل لا اور انتخابات کا التوا نہےں چاہتے‘ پاک افواج ملک مےں جمہو رےت اور آئےن کی حامی ہے وہ مارشل لا نہےں لگانا چاہتی، آرمی چےف جنرل اشفاق پروےز کےانی سے پہلے روز سے آج تک کوئی رابطہ نہےں، موت قبول ہے مگر اپنے مقصد سے انحراف نہےں، ہمارے دھر نے کو حرام کہنے والی مسلم لیگ (ن) نے خود وہی کام کےا ہے اب وہ اپنے بارے مےں خود فتویٰ دےں مےں ان کو کچھ نہےں کہوں گا‘ ہماری جدوجہد سے عوام کو پہلی مر تبہ بےداری اور شعور ملا ہے‘ موجودہ نظام پاکستان مےں غر ےبوں کا دشمن نظام ہے۔ ہمارے انقلاب مارچ سے لوگ 1977ءکی تحر ےک کو بھول جائےنگے۔ وہ پیر کو لاہور مےں پر ےس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ منہاج القر آن کے سر براہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ملک گےر انقلاب مارچ کا سلسلہ 15 فروری کو گوجرنوالہ مےں عوام جلسہ سے بعداز نماز جمعہ شروع کےا جائےگا۔ اس کے بعد 17 فروری کو فےصل آباد‘ 22 فروری کو ملتان‘ 24 فروری کو پشاور اور ےکم مارچ کو انقلابی مارچ کے سلسلہ مےں جلسہ ہو گا اور مزےد شہروں کے شےڈول کا اعلان بھی بہت جلدکر دےا جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم آئےن، قانون اور انتخابی اصلاحات پر ےقےن رکھنے والی تمام سےاسی جما عتوں کو انقلاب مارچ مےں شر کت کی دعوت دےتے ہےں اور جو لوگ سولو فلائٹ کرتے ہےں وہ گوجرنوالہ سے بھی آگے نہےں جاتے بلکہ وہیں سے ہی واپس آجاتے ہےں۔ ہمارے ملک گےر انقلابی مارچ سے حکو مت کے ساتھ ہونےوالے مذاکرات متاثر نہےں ہونگے بلکہ حکو مت کے ساتھ بھی بات چےت جا ری رہے گی۔ پاکستانی عوام کے پاس موقع ہے کہ وہ اٹھ کھڑے ہوں اور آئےن و قانون کے تحت ملک مےں انقلاب کے ذرےعے ان کرپٹ، چور اور لےٹروں حکمرانوں سے نجات حاصل کی جائے۔ نوائے وقت نیوز کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ غریب عوام کو آج تک جمہوری نظام میں شامل نہیں کیا گیا، ہم نے جس جدوجہد کا آغاز کیا تھا اس کے اگلے مرحلے کا اعلان کر رہے ہیں۔ آئین کی بحالی ہماری تحریک کے اگلے مرحلے کا مقصد ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن