بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینا ہی ہے‘ فوج نے کبھی مخالفت نہیں کی : سیکرٹری تجارت
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) سیکرٹری تجارت منیر قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینا ہی ہے۔ جی ایچ کیو نے کبھی بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے کی مخالفت نہیں کی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ کابینہ نے بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے کی منظوری دی ہے۔ کابینہ منظوری کے لئے اعلیٰ ترین فورم ہے۔ اسلحہ کی درآمد کے لئے پالیسی تیار کر رہے ہیں۔ کابینہ میں اسلحہ درآمد کی پالیسی پیش کریں گے۔