• news

صدر نے اتحادی جماعتوں سے نگران وزیراعظم کیلئے 2 نام مانگ لئے‘ نگران وزیراعظم کےلئے ناموں کو آٹھ فروری تک حتمی شکل دی جائے: صدر کی وزیر قانون کو ہدایت

اسلام آباد (ثناءنیوز) صدر زرداری نے وزیر قانون فاروق ایچ نائیک کو ہدایت کی ہے کہ نگران وزیراعظم کے لئے ناموں کو آٹھ فروری تک حتمی شکل دی جائے ۔ صدر مملکت نے وزیر قانون فاروق نائیک سے بیرون ملک سے رابطہ کرکے انہیں نگران وزیراعظم کے لئے ناموں کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق صدر نے فاروق نائیک کو ہدایت کی ہے کہ نگران وزیراعظم کے لئے اتحادیوں سے دو دو نام لے کر حتمی فہرست تیار کی جائے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے وزیر قانون فاروق ایچ نائیک کو ہدایت کی ہے کہ وہ اتحادی جماعتوں ایم کیو ایم، اے این پی اور (ق) لیگ سے مشاورت کر کے نگران وزیراعظم کیلئے دو دو نام تجویز کریں اور 8 فروری تک ان ناموں سے متعلق آگاہ کریں تاکہ نگران حکومت کے حوالے سے ایک غیر جانبدارانہ اور صاف و شفاف سیٹ اپ تشکیل دیا جاسکے۔

ای پیپر-دی نیشن