• news

آصف زرداری اور بلاول کو پاکستان پیپلز پارٹی کا نام استعمال کرنے سے روکا جائے

اسلام آباد (ثناءنیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کا نام استعمال کرنے کےخلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی گئی جس میں کہاگیا ہے کہ اس نام سے کوئی جماعت رجسٹرڈ نہیں ہے اس کا نام غیرقانونی طور پراستعمال کیا جا رہا ہے۔ درخواست گزار محمود اختر نقوی کی جانب سے دائرکی گئی درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے نام سے کوئی بھی جماعت الیکشن کمیشن کے پاس رجسٹر ڈ نہیں ہے اور جوجماعت رجسٹرڈ دہے وہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین ہے جس کے سربراہ مخدوم امین فہیم ہیں اورجنرل سیکرٹری راجہ پرویز اشرف ہیں لیکن پاکستان پیپلز پارٹی جس کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئر مین آصف علی زرداری ہیں رجسٹرڈ نہیں ہے اس لئے الیکشن کمیشن کی جانب بلاول بھٹو زرداری اورآصف علی زرداری کو اس نام کے استعمال سے روکا جائے کیونکہ یہ پارٹی نہ ہی انتخابات میں حصہ لے سکتی ہے اورنہ ہی رجسٹرڈہے اس لئے الیکشن کمیشن بلاول بھٹو زرداری اورآصف علی زرداری کو ہدایت کرے کہ وہ پیپلز پارٹی کورجسٹرڈ کروائیں یا یہ نام استعمال کرنابند کردیں ۔

ای پیپر-دی نیشن