• news

دولت مشترکہ کھیلوں میں بدعنوانی، سریش کلماڈی سمیت دس پر فرد جرم عائد

لندن (بی بی سی) بھارت کے تفتیشی ادارے سی بی آئی کی ایک عدالت نے دولت مشترکہ کھیلوں میں بدعنوانی کے مقدمے میں آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ سریش کلماڈی سمیت دس افراد کیخلاف فرد جرم عائد کر دی۔ ملزمان پیر کو عدالت میں پیش کئے گئے جہاں کلماڈی اور ان کے قریبی ساتھیوں پر گھپلے اور نوے کروڑ روپے کا نقصان پہنچانے کی سازش کے الزامات کے تحت فرد جرم عائد کی گئی۔ ملزمان میں کلماڈی کے علاوہ دولت مشترکہ کھیل کی آرگنائزنگ کمیٹی کے جنرل سیکرٹری للت بھنوٹ، ڈائریکٹر جنرل وی کے ورما، سابق ڈائریکٹر جنرل (خرید) سرجیت لال، سابق جوائنٹ ڈائریکٹر (کھیل) اے ایس وی پرساد اور سابق خزانچی ایم جے چندرن شامل ہیں۔ کلماڈی 2010ءمیں ہوئے دولت مشترکہ کھیلوں کی آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ تھے اور بدعنوانی کے الزامات کے بعد انہی ںاپریل 2011ءمیں عہدے سے برطرف کر دیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن