پاکستانی فاسٹ باولر محمد آصف کی اپیل کی سماعت آج لوزان میں ہو گی
لوزان (آئی اےن پی) سپاٹ فکسنگ کے الزام میں سات سالہ پابندی کے خلاف پاکستانی فاسٹ بولر محمد آصف کی اپیل پر سماعت کھیلوں کی ثالثی عدالت میں (آج)منگل کو سوئٹزرلینڈ کے شہر لوزان میں شروع ہو گی۔سوئٹزرلینڈ میں کھیلوں کی ثالثی عدالت تین روزہ سماعت 5 سے 7 فروری تک کرے گی۔