وادی کشمیر .... ( چوہدری عبدالخالق)
لہو لہو کشمیر کی وادی
چاروں جانب ہے بربادی
خون کی ہولی کھیلنے والو
اس وادی کو دو آزادی
ظلم کے بادل گہرے گہرے
مایوسی اور خوف کے پہرے
حق کی باتیں کرنے والے
دہشت گرد اور مجرم ٹھہرے
خونِ مسلم ارزاں ارزاں
زنجیروں میں جکڑے انساں
قدم قدم پر ظلم تشدد
انسانیت لرزاں لرزاں
جنت کی تصویر کبھی تھی
خوشیوں کی جاگیر کبھی تھی
پھولوں سے لبریز یہ وادی
کتنی دل پذیر کبھی تھی
سُن لیں سارے ہندوستانی
رنگ لائے گی ہر قربانی
ظلم و تشدد ختم کرو اب
بند کرو اب کھیل شیطانی