ایف آئی اے کا پی ٹی اے ہیڈکوارٹرز پر چھاپہ، ممبر ٹیکنیکل اور ممبر فنانس کی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی
اسلام آباد (این این آئی) ایف آئی اے کا پی ٹی اے کے ممبر ٹیکنیکل اور ممبر فنانس کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تاہم گرفتاری میں ناکامی کے بعد چھاپہ مار ٹیم واپس چلی گئی۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی اے ہیڈکوارٹرز پر مارے جانے والے چھاپے میں ممبر ٹیکنیکل اور ممبر فنانس کی گرفتاری ممکن نہ ہو سکی۔، چھاپہ دونوں افسران کی جانب سے اختیارات کے غلط استعمال پر مارا گیا، ایف آئی اے کی ٹیم گرفتاری نہ ہونے پر واپس چلی گئی۔