”افغان جنگ“ 25لاکھ خواتین بیوہ، کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور
کابل(اے پی اے )غیر ملکی رپورٹ میں افغان جنگ کے حوالے سے حیران کن انکشافات کئے گئے ہیں ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغان جنگ نے پہلے سے پسماندہ افغان خواتین کو مزید مشکل میں ڈال دیا ، 2.5ملین بیوہ ہو گئیں جبکہ انہیں بے حس معاشرے کا سامنا ہے ۔ جنگ نے افغانستان کو ہی تباہ نہیں کیا بلکہ لاکھوں ہلاکتوں کی وجہ سے بیوہ اور تنہا رہ جانیوالی خواتین ظلم کا نشانہ بننے لگیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیاغیر ملکی یلغار نے افغانستان میں بیوہ خواتین کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ کر دیا ، اسوقت 70,000بیوہ خواتین افغان دارلحکومت کابل میں مقیم ہیں۔ بیو ہ خواتین کو آبرویزی ، غربت اور نامناسب سماجی رویﺅں کا سامنا ہے ۔