کشمیر سنٹر کے زیر اہتمام آج مظاہرہ ہو گا
برسلز (نامہ نگار) کشمیر سینٹر برسلز کے زیر اہتمام آج وزیر اعظم آفس کے سامنے پُرامن مظاہرہ ہو گا جس میں مظاہرین موم بتیاں جلا کر اور انہیں ہاتھوں میں پکڑ کر کھڑے ہوں گے اور بین الاقوامی مبصرین کو اپنی طرف متوجہ کریں گے تاکہ مقبوضہ کشمیر کے معصوم عوام کو بھارت کے چنگل سے آزاد کروا سکیں اور انہیں اندھیروں سے نکال کر روشنیوں کی طرف لایا جا سکے۔ مظاہرہ میں مرد و خواتین شرکت کرکے بھارت کے مذموم عزائم اور وہاں کشمیریوں کے ساتھ ہونے والے ظلم و ستم پر پردہ چاک کریں گے کشمیر ایڈوائزری کونسل اسایو برسلز نے تمام کشمیریوں پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پرامن مظاہرہ میں شرکت کریں اور کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں۔