بورڈ آف انویسٹمنٹ نے سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے پالیسی 2013 تیار کر لی
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) بورڈ آف انویسٹمنٹ نے سرمایہ کاری کے فروغ اور زرمبادلہ میں اضافہ کیلئے انویسٹمنٹ پالیسی 2013ءتیار کر لی۔ ذرائع کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے کم از کم سرمایہ لانے کی شرط ختم ہو جائے گی۔ فی الحال خدمات کے شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری کی شرط ڈیڑھ لاکھ ڈالر ہے۔ سماجی اور زرعی شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری 3 لاکھ ڈالر کی جا سکتی ہے۔ نئی پالیسی کے تحت غیر ملکی سرمایہ کار مقامی بنکوں سے قرض لے سکیں گے۔ پاکستانی سفارت خانے سرمایہ کاروں کو 5 سال کا ملٹی پل انٹری ویزا جاری کر سکیں گے۔ 5 سال کے ویزے کی سہولت 66 ممالک کے سرمایہ کاروں کو حاصل ہوئی۔ پالیسی کے مسودے کی وزیراعظم سے منظوری لی جانا باقی ہے۔