قصور: تجاوزات کیخلاف آپریشن، تاجروں کا احتجاجی مظاہرہ، روڈ بلاک
قصور(نامہ نگار) سٹیل باغ چوک قصور کے نزدیک دکانداروں نے ٹی ایم اے عملہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ بتایا گیا ہے کہ ٹی ایم اے کے عملہ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ جس کے خلاف دکانداروں نے احتجاج کرتے ہوئے ٹائروں کو آگ لگا کر ٹریفک بلاک کر دی۔ تحصےل آفےسر رےگولےشن اختر چوہان کے مطابق سٹےل باغ چوک مےں قبضہ مافےا نے سرکاری زمےن پر قبضہ کر رکھا تھا جس کو ٹی اےم او قصور کے حکم پر واگزار کرنے کی کارروائی کے دوران ملزم نواز اور اسکے ساتھےوں نے سرکاری عملہ پر آتشےں اسلحہ تان لےا اور جان سے مار دےنے کی دھمکےاں دےتے ہوئے سرکاری گاڑی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کی۔ پولےس تھانہ اے ڈوےژن نے نو ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لےا۔