• news

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن ایک ہی سکے کے دو زخ ہیں: عنازہ احسان


لاہور (لیڈی رپورٹر) سابق ایم این اے اور تحریک انصاف کی رہنما عنازہ احسان نے وفاقی اور پنجاب حکومت کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) ایک ہی سکے کے دو زخ ہیں جو عوام دشمن پالیسیوں پر گامزن ہیں۔ گذشتہ روز اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ان دونوں جماعتوں نے حکومت کیلئے باریاں لگا رکھی ہیں جنہیں عوام کے روزمرہ اور روٹی روزگار کے مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں۔ انہوں نے میٹرو بس منصوبے کو پیسے کے ضیاع سے تعبیر کیا اور کہا کہ اس سے عام آدمی کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے بہتر مستقبل کی ضمانت صرف تحریک انصاف کے منشور پر عملدرآمد سے ہی مل سکتی ہے۔ عوام کو آئندہ انتخابات میں یہ حقیقت پیش نظر رکھنی چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن