• news

نفرت کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیا: رانا تنویر ناصر


مانانوالہ (نامہ نگار) نفرت کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیا ہے۔ میری سیاست عوام کی خدمت انسانیت کی فلاح اور عظمت آدم کی سربلندی کیلئے ہے۔ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ رانا تنویر ناصر ایڈووکیٹ نے مانانوالہ کے نواحی گاﺅں قلعہ شبدیو سنگھ میں گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول میں کمروں کی تعمیر، چار دیواری قبرستان و جنازگاہ کی تعمیر، گاﺅں میں سولنگ و پی سی سی کے منصوبہ جات کی تکمیل پر ایک بڑے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ کے تمام دیہات کو شہروں جیسی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ پنجاب بھر میں ترقیاتی کام اور جاری منصوبے مسلم لیگ ن کی جامع اور ٹھوس پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں جن سے عوام کی زندگی میں انقلاب برپا ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کی عوامی خدمت روز روشن کی طرح عیاں ہے۔ آئندہ انتخابات میں کرپٹ مافیا اور عوامی خدمت گاروں کے درمیان معرکہ ہو گا۔ پنجاب پر حکومت کرنے کے سہانے خواب دیکھنے والے اور عوام کی زندگی اجیرن بنانے والے سیاستدانوں کو رسوائی کے سوا کچھ حاصل نہ ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن