خواجہ نور الزمان اویسی کے چچا کا ختم ساتواں، ارکان اسمبلی، سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات کی شرکت
موڑ کھنڈا (نامہ نگار) سجادہ نشین آستانہ عالیہ چینڈ پور شریف خواجہ نور الزمان اویسی المعروف چن پیر، خواجہ فخر الزمان اویسی، نوائے وقت کے سب ایڈیٹر خواجہ ریاض اویس، ڈاکٹر خواجہ فیاض اویس، خواجہ محمد عاصم، خواجہ محمد ہاشم، خواجہ نور الحسن کے چچا اور اسسٹنٹ پروفیسر جی سی یونیورسٹی فیصل آباد ڈاکٹر محمد ارشد اویسی پیر زادہ ، اکمل اویسی پیر زادہ کے والد روحانی بزرگ حضرت خواجہ محبوب الحسن اویسیؒ کا ختم ساتواں آبائی گاﺅں چینڈ پور شریف میں ادا کیا گیا۔ جس میں ایم این اے مہر سعید ظفر پڈھیار، بریگیڈئر (ر) اعجاز شاہ، سابق ضلع ناظم ننکانہ ممتاز شاہ، یونین کونسل ناظمین رانا وکیل حسن، سردار کاشف ڈوگر، سردار افتخار ڈوگر، سیاسی شخصیات حاجی اصغر بھٹی، شیخ عبدالخالق، ڈی او پلاننگ افضال احمد، ڈی ایس پی شجر عباس، ڈی جی پارلیمانی امور پنجاب اسمبلی عنایت اللہ لک، خالد محمود خان اسسٹنٹ سیکرٹری (قانون سازی) پنجاب اسمبلی، محمد یٰسین، منور عثمانی، ہارون عثمانی (پنجاب یونیورسٹی) پروفیسر محمد ایوب سمیت اعلیٰ سرکاری افسران، مذہبی رہنماﺅں، صحافیوں اور تمام مکتبہ ہائے فکر کے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر سجادہ نشین خواجہ نور الزمان اویسی المعروف چن پیر نے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد ارشد اویسی پیرزادہ کی دستار بندی کی۔