• news

نوجوان نواز شریف کے دست و بازو ہیں: مریم نواز


لاہور (خبر نگار) مسلم لیگ (ن) ٹریڈرز ونگ لنڈا بازار کے جنرل سیکرٹری ملک عظمت اللہ کی سربراہی میں لنڈا بازار کے تاجروں اور نواز ٹائیگر و یوتھ ونگ کے نوجوانوں اور مسلم لیگی خواتین نے گزشتہ روز مسلم لیگی رہنما مریم نواز سے ملاقات کی جس میں مریم نواز نے کہا کہ نوجوان نواز شریف کے دست و بازو ہیں موجودہ ملکی حالات میں ملکی سلامتی و یکجہتی کیلئے کام کریں۔ ملک عظمت اللہ کی سربراہی میں مریم نواز سے ملنے والے وفد میں غلام رسول، اکبر خان، علی ملک، خرم شہزاد، حافظ نوید، حارث ملک، امین،عبدالمجید نوید، راشد، شہباز خاں، وسیم، جہانگیر رانا شان و دیگر شامل تھے۔

ای پیپر-دی نیشن