افغانستان کے مالی امداد کیلئے آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب
واشنگٹن (اے پی پی) افغانستان اور عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے درمیان مالی امداد کے حصول کیلئے ایک معاہدے کے طریقہ کار پر اتفاق رائے ہو گیا۔ آئی ایم ایف سے جاری ایک بیان کے مطابق افغانستان کیلئے تازہ امداد جاری کرنے کیلئے ضروری اصلاحاتی عمل اور طریقہ کار پر افغان حکام کے ساتھ ایک معاہدہ پر پہنچ گئے ہیں۔