• news

عراق میں مسلسل تیسرے روز بھی خودکش حملہ‘ فائرنگ اور بم دھماکہ‘ 8 ہلاک

بغداد (اے ایف پی) عراق میں مسلسل تیسرے روز بھی خود کش حملے، فائرنگ اور بم دھماکہ کے واقعات میں تین سکیورٹی اہلکاروں سمیت آٹھ افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق گزشتہ روز جنوبی بغداد کے علاقہ تاجی میں خود کش کار بم حملہ میں تین سکیورٹی اہلکاروں سمیت چھ افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ایک جیلی کے قریب فوجی اور پولیس اہلکاروں کا پٹرولنگ پر معمور دستہ بھی بم دھماکہ کی زد میں آ گیا جس سے چودہ افراد زخمی ہو گئے۔ اسی طرح بعقوبہ اور موصل میں فائرنگ اور بم دھماکہ کے نتیجہ میں دو شہری ہلاک ہو گئے۔ عراقی حکام کے مطابق لگاتار ہونے والے ان تازہ حملوں میں ابتک 70 شہری ہلاک 150 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن