مری میں شدید برفباری سے ہزاروں مسافر پھنس گئے، شانگلہ گلی میں کھانے پینے کی اشیا کی قلت
مری (نوائے وقت رپورٹ) مری میں شدید برفباری کے باعث راولپنڈی، مری روڈ بانسرہ گلی سے اوپر بند ہو گئی جس سے سینکڑوں گاڑیاں ایکسپریس وے پر پھنس گئیں جبکہ لوئرٹوپہ سے مساڑی تک ٹریفک بلاک ہونے سے ہزاروں سیاح پھنس گئے۔ کشمیر ہائی وے، بھوربن اور اندرون شہر سڑکیں بند ہو گئیں اور گلڈنہ روڈ، لوئر جھیکا گلی، اپر جھیکا گلی روڈ بھی بند ہے، ملکہ کوہسار کو دیگر دیہی علاقوں سے ملانے والی بیشتر سڑکیں بھی بند ہیں جبکہ شانگلہ گلی کے ہوٹلوں میں کھانے پینے کی اشیا کی بھی قلت واقع ہو گئی ہے۔ ہائی وے حکام کا کہنا ہے کہ برفباری کی وجہ سے برف والی مشینری کام نہیں کر پا رہی برفباری رکنے پر ہی برف ہٹانے کا کام شروع کیا جا سکے گا۔