قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا ایچ ای سی ترمیمی بل2012ءپر دستخط نہ کرنیکا فیصلہ
اسلام آباد(نوائے وقت نیوز) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی تعلیم و تربیت کا شیخ روحیل اصغر کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔کمیٹی کے منظور کردہ ہائر ایجوکیشن کمشن ترمیمی بل 2012 کا اجلاس میں دوبارہ جائزہ لیا گیا۔کمیٹی نے ایچ ای سی ترمیمی بل پردستخط نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا ایچ ای سی ترمیمی بل 2012 کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش نہیں کی جائیگی۔قائمہ کمیٹی کے ارکان اس بل پر دستخط نہیں کریں گے۔کمیٹی کے رکن شیخ صلاح الدین نے کہا کہ بل کی محرک یاسمین رحمان سے بل کی واپسی کی درخواست کی جائیگی۔